Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزتاثر اُبھر رہا ہے اس وقت عدلیہ برسرپیکار اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ عمران کا ہے: خواجہ آصف

تاثر اُبھر رہا ہے اس وقت عدلیہ برسرپیکار اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ عمران کا ہے: خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تاثر اُبھر رہا ہےکہ اس وقت عدلیہ برسرپیکار ہے اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تناؤ دن بدن بڑھ رہا ہے اور تاثراُبھر رہا ہےکہ اس وقت عدلیہ برسرپیکار ہے اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمجھتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں ریلیف دیکر وہ موجودہ حکمرانوں کو مجبور کردیں گے کہ وہ ان کی شرائط پرصلح صفائی کرلیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے تحفظ کیلئے فصیلیں کھڑی کررہا ہے، اول و آخر دباؤ ہمارے اوپر ہے کیونکہ یہ منتخب حکومت ہی ہوتی ہے جس نے رخصت ہونا ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔