Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہٰ کا پوسٹ مارٹم مکمل، ذرائع

ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہٰ کا پوسٹ مارٹم مکمل، ذرائع

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم کا گزشتہ روز پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ طالب علم طحہ کی میت گزشتہ رات اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی گئی تھی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم طحہ کو گزشتہ روز ہی پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ پمز ذرائع کے مطابق طحہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔