Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپیر پگاڑا سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر پگاڑا سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(آئی پی ایس )حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمان نے حالیہ میں ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا اور اتفاق کیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔