Sunday, February 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزاشیائے خورونوش مزید سستی کرینگے، مریم نواز کا کاشتکاروں کیلیے بڑے منصوبے کا اعلان

اشیائے خورونوش مزید سستی کرینگے، مریم نواز کا کاشتکاروں کیلیے بڑے منصوبے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشت کاروں کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش مزید سستی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے روٹی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے بھی کم وقت میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کے مترادف ہے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل،تجاویز اورسفارشات پیش کیں ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں عوام سے قریبی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مزید کم کریں گے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں۔ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب براہ راست کسان کوسبسڈی دیں گے۔ وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔پرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لیے بھی الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔