Sunday, February 15, 2026
ہومکامرسیوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے عزم اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے، احسن بختاوری

یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے عزم اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے، احسن بختاوری

حکومت نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کرکے یوم تکبیر کو قومی دن قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری احسن بختاوری نے یوم تکبیر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم تکبیر اپنے نام کی طرح ایک بڑا دن ہے، اسے قومی دن کے طور پر منانا قابل تحسین ہے ،28مئی 1998 کو پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ،
احسن بختاوری نے کہا کہ حکومت نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کرکے یوم تکبیر کو قومی دن قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے،
وطن عزیز کو نا قابل تسخیر بنانے والا ہر شخص قابل فخر اور داد تحسین کا مستحق ہے، یوم تکبیر قومی توقیر، بہادی، غیرت و عزم سے جینے اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، زندہ دل قومیں اپنے قومی دن تجدید عہد اور جوش و خروش کے ساتھ منایا کرتی ہیں،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے عزم اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے،
یوم تکبیر بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کوہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے،
ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کا تحفظ ممکن ہوا ہے ،
بزنس کمیونٹی ملک کی سالمیت، ترقی اور دفاع کیلئے ہمیشہ حکومت اور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔