Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزعرفان صدیقی نے عارف علوی کی ککر پھٹنے والی ٹوئٹ کا جواب دیدیا

عرفان صدیقی نے عارف علوی کی ککر پھٹنے والی ٹوئٹ کا جواب دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک ریاض کے ٹوئٹ پر کئے گئے تبصرے کا جواب دے دیا ہے۔سابق صدر کے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ پ ی ٹی آئی پاکستان کے موجودہ حالات کو 1971 کی صورت حال جیسا قرار دیتے ہوئے، عمران خان کو مجیب الرحمان جیسا مقبول ترین لیڈر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوانفرادی طور پر فیصلے کرنے والا جنرل یحیی خان اور مجیب کی جنگ آزادی کو خان کی جنگ حقیقی آزادی سے تشبیہہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ککر پھٹنے اور ایک نئے سقوط کا خطرہ ظاہر کرنے والوں کو یہ بھی بتا دینا چاہیے کہ خدا نخواستہ 1971 جیسے حالات پیدا ہوگئے تو مکتی باہنی کا کردار کون ادا کرے گا تاکہ قوم ابھی سے تیار ہو جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔