Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی، اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔