اسلام آباد: حکومت نے 15 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 39 پیسے کی بڑی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا تھا، جس کے بعد کہا یہ جا رہا تھا کہ
یکم جون سے مزید 30 روپے فی لیٹر کمی ہونے والی ہے تاہم 15 مئی سے اب تک خام تیل کی قیمت 2.35 ڈالر فی بیرل بڑھ چکی ہے، اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی تو نہیں البتہ معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہ اپریل میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی تھی جبکہ ڈالر کی قیمت 278 روپے پر مستحکم رہی، تاہم اب گزشتہ 10 ایام میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 82.35 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کچھ کمی ہوئی ہے اور ڈالر کی قدر 278.35 روپے سے کم ہو کر 277.9 روپے ہوگئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے، تاہم قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 مئی کی شب اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔
