Saturday, February 28, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد: دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا

اسلام آباد: دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا


اسلام آباد میں دو ملزمان نے پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی۔

ذرائع نے بتایا کہ 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔