Thursday, February 26, 2026
ہومتازہ ترینیاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی ، سروسز ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل

یاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی ، سروسز ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل

لاہور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو اینٹی بائیوٹک کورس مکمل ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ، ڈاکٹر یاسمین کو معدے اور ڈی ہائیڈریشن کے مسائل تھے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹس بہتر آئیں۔میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل جانے کے لیے بضد تھیں، ڈسچارج کے بعد یاسمین راشد کو جیل منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے تین روز قبل ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئیں اور انہیں ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال علاج کیلئے لایا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔