Thursday, February 26, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعلی پنجاب کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی ، نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی ، نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخ پرنہیں مل رہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع محکمہ صنعت و تجارت کا بتانا ہے کہ آئندہ صرف ایک افسر کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں، آم 145 کے بجائے 250 اور آڑو 130 کے بجائے 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لوکاٹ 120 کے بجائے 225 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ خربوزہ 70 کے بجائے 100، تربوز 30 کے بجائے 59 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اور لیموں 400 کی بجائے 600 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے پھل اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے اصل ذمہ دار آڑھتی اور افسر شاہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔