Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزصوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وفاق فنڈز جاری کرے: علی امین گنڈا پور

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وفاق فنڈز جاری کرے: علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج صوبے کی نمائندگی کرنے آئے تھے، صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق خیرپختونخوا کے فنڈز فوری جاری کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وسائل کو بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کیا جائے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، کان کنی میں اصلاحات کر کے ریونیو بڑھا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ضم اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں عائد نہ کیا جائے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے واجبات ادا نہیں کیے جاتے تو یہ زیادتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاں گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے بجٹ کا حجم 11 ہزار ارب کی بنیاد پر رکھا ہے، وفاق کی جانب سے زیادہ فنڈز آتے ہیں تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے، عوام نے اس لیے مینڈیٹ دیا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آرمی چیف سے دوبار بات ہوئی ہے، جو بات کرنی ہے اس کا ماحول نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔