Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادچیئر مین سی ڈی اے کی سیکٹرز کے ترقیاتی کا م چار ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

چیئر مین سی ڈی اے کی سیکٹرز کے ترقیاتی کا م چار ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ، چیئر مین سی ڈی اے کو سیکٹر C-14،سیکٹر C-15، سیکٹر C-16، سیکٹر I-12 اور سیکٹر E-12 میں جاری ترقیاتی کا موں پر بریفننگ دی گئی۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔سیکٹر C-15 میں 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔سیکٹر E-12 میں 45 فیصد کا م کیا جاچکا ہے۔سیکٹر I-12 میں 80فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کا موں کو چار ماہ میں مکمل کیا جائے۔سیکٹر ز کی ڈویلپمنٹ میں حائل رکا وٹوں کو دور کیا جائے تا کہ ترقیاتی کا موں مین خلل نہ آئے۔ستمبر 2024 تک سیکٹر C-14کے تعمیراتی کام کو مکمل کرکے کا قبضہ الاٹیوں کو دیا جائے گا۔سیکٹر I-12/3 اور سیکٹر I-12/4 میں تعمیراتی کام کو مکمل کر کے تین ماہ میں قبضہ الاٹیوں کے حوالے کیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹرز کیترقیاتی کا موں کی تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کے بعد ادئگیاں کی جائیں۔سیکٹر C-14 میں 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

سیکٹر C-15 میں 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ سیکٹر E-12 میں 45 فیصد کا م کیا جاچکا ہے۔ سیکٹر I-12 میں 80فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔چیئر مین نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے لئے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لئے تمام شعبوں کا باہم رابطہ انتہائی اہم ہے۔عرصہ دراز سے التوا کے شکار سیکٹرز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔