Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت جھوٹ کا پلندہ،بجٹ میں حکومت کا بھرپور مقابلہ کریں گے ، اسد قیصر

حکومت جھوٹ کا پلندہ،بجٹ میں حکومت کا بھرپور مقابلہ کریں گے ، اسد قیصر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بجٹ میں ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے کسی صورت نئے ٹیکس قبول نہیں کریں گے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے مرکزی دفتر میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، تجاوزات کے نام پر جھوٹ بولا گیا، میڈیا پر حکومتی وزرا آکر لب کشائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور ورکرز کو قید رکھا جا رہا ہے،

آپ پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیس کر رہے ہیں وہ الٹا آپ کے گلے پڑ رہے ہیں، ایسے حربوں سے نہ ڈریں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آپ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر توجہ دیں، 12 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوگ گرمی، بے روزگاری اور ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے بلبلا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں گندم اسکینڈل ہوا ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا،

ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت کو آپ دیوار سے لگا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، حکومت خود ملک کو عدم استحکام کی طرف لے کر جا رہی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔