Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما مشتاق خان سے بدسلوکی کی تصویر وائرل

اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما مشتاق خان سے بدسلوکی کی تصویر وائرل

اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما مشتاق احمد خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس افسر کے رویے پر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا کہ کاش اسلام آباد پولیس کا غصہ اس با اثر قاتل پر ہوتا جس نے ڈی چوک پر سیو غزہ کے کیمپ پر گاڑی چڑھائی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق طاقت ہے، مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ دنیا بھر کے با ضمیروں کی طرح غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے ۔
پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نےاسلام آباد پولیس کے افسر کی مشتاق احمد سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر نے جماعت اسلامی کے رہنما سے بدتمیزی کی ہے ۔ کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔