اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکی دینے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عامر مغل کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عامر مغل کی جانب سے سردار مصروف اور علی بخاری نے دلائل دیے تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پولیس اہلکاروں کو دھمکی دینے کا کیس، عامر مغل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
