Wednesday, February 25, 2026
ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ 2022 سے معطل کیا ہے، وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔