سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام کے بعد شہری مشتعل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل شہریوں نے ملزمان کے گھروں کے شیشے توڑ دیے اور سامان کو آگ لگا دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ایک خاندان کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا جن پر الزام عائد کیا جا رہا تھا۔
ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی۔
امن کمیٹی کے اراکین بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
سرگودھا:قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام، مشتعل عوام کا ملزمان کے گھروں پر حملہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
