Tuesday, July 9, 2024
ہومآزاد کشمیرسابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا گیا

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔


ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردار تنویر الیاس کی درخواستِ ضمانت پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔