ہومبریکنگ نیوزتین کا ٹولہ ملکی تباہی کا ذمہ دار،سیاستدانوں کا احتساب قبول,دیگر طاقتور بھی حساب دیں،نواز شریف

تین کا ٹولہ ملکی تباہی کا ذمہ دار،سیاستدانوں کا احتساب قبول,دیگر طاقتور بھی حساب دیں،نواز شریف

لاہور(آئی پی ایس )قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹایا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد میاں نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پورے ملک کی قیادت یہاں موجود ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں،

پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے، آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاری رہتی توآج ہم دنیامیں طاقت بن چکے ہوتے، جھوٹے مقدمات بھگتنے والے یہاں بیٹھے ہیں، کوئی جیل میں، کوئی نظربند،کوئی ملک سے باہرتھا، پیغام دیناچاہتاہوں،آپ ن لیگ کے بہترین ساتھی ہیں، جنہوں نے مشکل وقت گزارا آج پھرعہدوں پر بیٹھے ہیں۔قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کسی کے بیٹے،کسی کی بیٹی کو گرفتار کیاگیا، پرانے ساتھی سونے میں تولنے کیلائق ہیں، ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنے والیبھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتیہیں موٹرویزنیپاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کیبعد پاکستان میں دھرنے شروع کردیئیگئے، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے کیوں دھرنے شروع کیے، سمجھ نہیں آئی ان کو کہاں سے اشارہ ملا، آپ بتاتے توسہی ہم دھرنے شروع کرنے لگیہیں، مجھے کہا تعاون کریں گے اوریہاں ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے، میں نے کابینہ سیکہا تھا ان کو مت چھیڑنا۔قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے کہا ان پر لاٹھی چارج ہوناچاہیے، لاٹھی چارج کے بغیر کام ٹھیک ہوگیا، چینی صدرپاکستان آرہیتھیاورباربار منسوخی کا کہا جارہاتھا، ہمیں چینی صدرکودھرنوں میں بلانے میں مشکل آرہی تھی، چینی صدر پاکستان آئے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا، چینی صدرنے خودکہا سی پیک آپ کیلئے چین کی طرف سیتحفہ ہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ میں نے اورمریم نواز نے150پیشیاں بھگتیں، کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم کوججز نہیں نکال سکتے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینیپر وزیراعظم کوتاحیات نااہل کردیاگیا، آپ کومجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کاکیااختیارہے؟، نیب جج کو6ماہ میں جعلی کیس کافیصلہ کرنیکاحکم دیاگیا،

جسٹس اعجازالاحسن کومانیٹرنگ جج بنادیاگیا، کہاگیا آپ کیاثاثے اوراخراجات آپس میں نہیں ملتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار آڈیو میں کہہ رہیہیں بانی پی ٹی آئی کو لاناہے، کیا ثاقب نثارکی آڈیو لیک کااحتساب نہیں ہونا چاہیے؟ یہ سب چیزیں ٹھیک ہوں گی توملک ٹھیک ہوگا، ہمارے دور میں ہر چیز کی قیمت مناسب سطح پر تھی ، پھر ایسے شخص کو لایا گیا جس نے ملک میں تباہی مچادی، فیصلہ دینے والے ججز کابھی احتساب ہوناچاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔