Thursday, December 25, 2025
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لیگل ٹیم سربراہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی آبزرویشن اور دستیاب شواہد کے مطابق 9 مئی کے تمام کیسز سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی دفعات کو 29 مئی کی سماعت میں چیلنج کریں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ضمانت منظور کرنے کے فیصلوں میں دہشت گردی دفعات پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔