Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزپراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے، اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے: فیصل واوڈا

پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے، اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے: فیصل واوڈا

دبئی(سب نیوز )سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، پی ٹی آئی کے کسی بھی فرد کا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقے کو پراپرٹی لیکس میں نتھی کردیا گیا، سب کو نتھی کرکے ایک ڈوزیئر جاری کیا جا رہا ہے، فہرست میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایماندار ہیں، پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی فردکا پراپرٹی لیکس میں کوئی ذکر نہیں، دبئی میں پراپرٹی جائز ہے یا ناجائز سب پر ناجائز کا ٹھپہ لگا دیا گیا، دبئی لیکس میں میرا نام ہے میں کیوں بتا ئو ں میری پراپرٹی ڈیکلیئر ہے یا نہیں، کھیل ابھی شروع ہوا ہے پہلے سے بتا کر مزا کیوں خراب کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، دبئی ہمارا دوست ملک ہے وہاں سرمایہ کاری متوقع ہے، آزاد کشمیرکا ایشو کھڑا ہوتا ہے پھر ایک لیکس کا اعلان کیا جاتا ہے، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری متوقع ہے ایسے میں لیکس آجاتے ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کیکردار عالمی طاقتوں سے جڑے لیکس والیکھلاڑی ہیں، ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینیکا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔