Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانچیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سماجی، معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سماجی، معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان زرداری ہاوس میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی پی اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ متعدد سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کر چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔