Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزوطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 اپریل سے 10 مئی تک مزید 11 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 576 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
اپنے ملک جانے والے افغانوں میں 4987 مرد، ایک 3214 خواتین اور 2 ہزار 805 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 مئی تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔