Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا گلگت بلتستان کیلئے بھر پور تعاون جاری رہے گا : انجینئر امیر مقام

حکومت کا گلگت بلتستان کیلئے بھر پور تعاون جاری رہے گا : انجینئر امیر مقام

گلگت (آئی پی ایس )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ اس کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ گلگت سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ایم این اے محمد ادریس بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جواختیار ہمیں ملا ہے اس کو یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے۔

ہماری حکومت نے گندم کا مسلہ حل کیا۔ اور اگلے سال کے سبسڈی کی رقم کا بندوست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کا حب ہے۔ اس کی ترقی کے کام کریں گے۔ جن منصوبوں پر اس وقت کام جاری ان پر کام تیز کرنے کے چیف سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو ھدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہینزل ہاور پراجیکٹس کے ریوائز پی سی ون کے لیے کام کروں گا تاکہ اسکو 40 میگا واٹ تک لے جایا سکے۔جی بی معدنیات کی دولت سے مالامال ہے اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ہر فورم پر گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کام کریں گے۔پی آئی اے کی فلائٹس کی بار بار کینسل ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔اس کے ھنگامی بنیادوں پر وزیراعظم سے ملاقات کی ہے

۔ تا کہ سی ون تھرٹی کا انتظام کیا جا سکے۔جی بی کے آ ئینی حقوق کے مسلے کے حل کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اس کا جلد حل نکالیں گے ۔ اس مسئلے کے لییہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔سپریم اپیلٹ کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لئے کوشش کریں گے۔ پاک چین تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل کے بھی کام کریں گے۔ 9 مئی کے حوالے سے میں گلگت بلتستان کی عوام کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس سازش کا حصہ نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ ایسا گھناونا کام کوئی محب وطن شہری نہیں کر سکتا جو کہ ایک شر پسند پارٹی کے لوگوں نے کیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر کا م کر رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔