Friday, November 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزدوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا، علی امین کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا، علی امین کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو سیاسی بیانات دینے سے گریز کی وارننگ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گاڑی کا تیل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیصل کریم کنڈی ایک صفحے کے نوٹیفکیشن پر گورنر بنے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پہلے یہاں سے میری وجہ سے مولانا کے بیٹے کو وزارت ملی تھی۔
انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ میرے پاس استثنا ہے لیکن اس کے باوجود عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو کہا تھا کہ جس زبان میں بات کرو گے اسی میں جواب دیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گورنر ہاؤس پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ جے یو آئی کا جو مینڈیٹ چوری ہوا وہ پی ٹی آئی کو مال غنیمت کے طور پر ملا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔