اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ اور ریونیو نے ٹیکس کے لئے نئے اہداف مقرر کردیے، رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235ارب کی کمی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈائریکٹ ٹیکس کا ہدف 4216ارب سے بڑھا کر 4597کردیا گیا،ایف بی آر نے اپنے معاشی ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے نئے سیلز ٹیکس کا ہدف 3ہزار 45ار ب سے کم کر کے 3ہزار 166ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 571سے کم کرکے 561ارب کردیا گیا۔پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی مد میں وصولی کا ہدف 918ارب سے بڑھا کر 923ارب روپے کردیا گیا،
رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235ارب کی کمی لانے پر اتفاق کیا گیا۔سود کی ادائیگیاں 231ارب کمی سے 8ہزار31ارب روپے کرنے اور دفاعی بجٹ 35ارب روپے اضافے سے 1839ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ اور سبسڈی رقم برقرار رہے گی۔