Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا عراق سے مزید 12 سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

پاکستان کا عراق سے مزید 12 سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) دفاعی شعبے میں پاکستان اور عراق کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ سال بھی عراق کو سپر مشاق طیارے فراہم کر چکا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر مشاق طیاروں کے بعد عراق پاکستان سے جے ایف-17 طیاروں کی خریداری پر بھی آمادہ ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان جے ایف -17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ جلد متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔