Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم اسحاق ڈار پیر سے 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پیر سے 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے پانچویں سیشن میں شرکت کریں گے
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے پانچویں سیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے ،پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات بشمول معیشت تجارت سی پیک اور مستقبل کی منصوبوں پر غور کریں گے۔
اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی قیادت، سینیئر وزرا اور نمایاں کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم کا دورہ چین پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدگی سے اعلی سطح پر ہونے والے رابطوں کا حصہ ہے۔

نائب وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کی موسموں سے بے نیاز سٹریٹیجک شراکت داری کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان تجارت و معیشت بشمول سی پیک اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے چین کے ساتھ تعاون کا اعاد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔