Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزشیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری ،کاپی سب نیوز پر

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری ،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد(آئی پی ایس)پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے شوکاز نوٹس بھجوایا .3 روز میں شیر افضل مروت سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متنازع بیانات اور جارحانہ انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے پی ٹی آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو ان کی اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
شیرافضل مروت کو شو کانوٹس سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق انہیں 3 روز میں جواب جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی کمیٹی کو عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے مطابق کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سمیت پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے شیرافضل مروت کا اخراج کردیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔