پشاور (آئی پی ایس )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل سلم کی اسمبلی فلور پر داخل ہونے کی کوشش کی تو اسمبلی کے عملے نے مشیر خزانہ کو روک دیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اسمبلی فلور پرداخل ہونا چاہا تو کے پی اسمبلی کے عملے نے ان کو روک دیا ۔اسمبلی سرجنٹ کے مطابق غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے۔
مزمل اسلم نے سرجنٹ سے مکالمہ کیا کہ آپ نے میری بے عزتی کی ہے، جس پر سیکیورٹی عملے نے کہا کہ غیرمنتخب کابینہ رکن ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا، جس کے بعد مزمل اسلم لابی روانہ ہوگئے ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم کو اسمبلی فلور پر داخل ہونے سے روک دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
