ہومدلچسپچینی انجینئر نے 'سیلف بیلنسنگ' سائیکل تیار کر لی

چینی انجینئر نے ‘سیلف بیلنسنگ’ سائیکل تیار کر لی

اسلام آباد، چین سے تعلق رکھنے والے انجینئر ‘زی ہوئی’ نے ایک ایسی سائیکل بنائی ہے جس پر سواری کے لیے اب توازن قائم رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سائیکل خود بخود چلنے کے قابل ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زی نے اس سائیکل کی تشکیل میں رفتار ناپنے والے جدید آلے کا استعمال کیا ہے، اس میں لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینگنگ (Lidar) سینسر (ریموٹ سینسنگ طریقہ جو زمین کی سطح کی جانچ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے)بھی نصب کیا گیا ہے جو کہ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ سے آگاہ کرے گا۔ زی ہوئی کو سائیکل سے ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد اس نے یہ بنانے کا فیصلہ کیا، زی نے اس سائیکل کو بنانے کے لیے صرف چھٹی کے دنوں میں کام کرتا تھا جبکہ اسے بنانے میں اسے چار ماہ کا عرصہ لگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔