ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ لندن کا مئیر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو دلی مبارک پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،

تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونا یقینا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔