Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزحنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی

حنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی دے دی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔دونوں رہنما ئو ں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔

انور الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے، کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے، جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو، تم نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔

سابق نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔