Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزسیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفی دے دیا

سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑ دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفی دیا جسے قیادت نے منظور کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام صدر کے مطابق سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن قائم مقام صدر حماد اظہر نے جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔