Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزاعلی عدالتوں میں ججزتعیناتی کاطریقہ کارتبدیل کرنے کافیصلہ

اعلی عدالتوں میں ججزتعیناتی کاطریقہ کارتبدیل کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی عدالتوں میں ججزتعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ججزتعیناتی طریقہ کارمیں تبدیلی کیلئے آئینی ترمیم پرکام شروع کردیا ہے ،ممکنہ ترمیم پر ججز تقرری جوڈیشل کمیشن ارکان کو بھی آگاہ کردیا گیا، وزیر قانون نے کمیشن کو مجوزہ آئینی ترمیم سے آگاہ کیا، آئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ہیئت بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے ، آئینی ترمیم زیر غور ہونے پر ہی رولز میں ترمیم پر بحث مو خر کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔