اسلام آباد(آئی پی ایس) ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹیگیشن ونگ کےاختیارات ختم کردئیے گئے ،حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا، ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے، ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔




