اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون کی آئیسکو حکام کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون، انسپکٹر فہد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کی قیادت میں راولپنڈی میں دس جگہ پر کامیاب چھاپے مارے گئے ،
چھاپوں کے دوران تین بجلی میٹر کو بجلی چور ی میں ملوث پایا گیاجس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا، میٹر سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں تین الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق آئیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں سختی سے جاری رہیں گی ۔

