کراچی (سب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 19 اپریل کو 9.32 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 اپریل تک 13.28 ارب ڈالر رہے تھے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 7.35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.98 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.29 ارب ڈالر رہے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔