لاہور (سب نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔
لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر صوبائی وزرا، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ایران کے صدر آج لاہور میں آدھا دن گزاریں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہوں گے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔