لاہور (سب نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ نواز شریف لاہور سے چین کے دورہ کے لیے روانہ ہو گئے، سابق وزیراعظم چین میں 5 روز قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی قائد نون لیگ کے ہمراہ خصوصی پرواز سے چین روانہ ہوئے ہیں۔
نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف دورہ میں اپنا چیک کروائیں گے، اس دوران پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔
قائد ن لیگ نواز شریف 5روزہ دورے پر چین کے لیے روانہ ہو گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔