Monday, December 16, 2024
ہومپاکستانایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم اشفاق احمد رانا کی جانب سے ڈومیلی یونین کونسل میں کھلی کچری کا انعقاد

ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم اشفاق احمد رانا کی جانب سے ڈومیلی یونین کونسل میں کھلی کچری کا انعقاد

جہلم (سب نیوز)محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے احکامات بابت آگاہی مہم دفتر محتسب پنجاب کی تعمیل میں اشفاق احمد رانا، ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے یونین کونسل کی سطح پر ڈومیلی یونین کونسل، تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں کھلی کچری کا انعقاد کر کے لوگوں کے مختلف محکمہ جات کے خلاف مسائل سنے اور انہیں بتایا گیا کہ دفتر محتسب پنجاب میں کس نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا۔

انہیں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ عزت مآب محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا یہ حکم ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر جا کر دفتر محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پرعبد الستار، سیکریٹری یونین کونسل ڈومیلی اور نزدیک ترین دیگر یونین کونسلز کے سیکریٹریز (عبدالرزاق سیکریٹری یونین کونسل اڈرانہ اور ججیال، محمد ندیم الحق سیکریٹری یونین کونسل نگیال اور ضیا الحق سیکریٹری یونین کونسل کوہالی) بھی موجود تھے وہاں پر موجود لوگوں اور سیکریٹریز یونین کونسلز نے عزت مآب محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طریقہ سے لوگوں کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔