Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئیگی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئیگی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ

نیویارک (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیکہا ہیکہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑیگا۔دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائیگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائیگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکائنٹ خساریکو کم کرنیکی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنیکی امید ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔