Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزافسران کی تبدیلی:حکمران اتحاد میں نئی کشمکش کے آغاز کا امکان

افسران کی تبدیلی:حکمران اتحاد میں نئی کشمکش کے آغاز کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کے باعث ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے لگے، پی ڈی ایم اتحاد کے دوران پیپلز پارٹی کے تعینات کردہ اچھی ساکھ کے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے عمل نے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کو بھی کشیدہ کردیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو یقین دھانی کروای تھی کہ پی ڈی ایم کے دور میں اچھی ساکھ کے حامل پیپلز پارٹی کے کسی افسر کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاے گا تاہم حیران کن طور پر وزارت بین الصوبای رابطہ کے ماتحت ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو سمیت دیگر اداروں سے افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

ساتھ ہی ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے ہر سال نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنیوالے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس پر عدالتی حکم کیخلاف آپریشن کرکے گرانے جیسے معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاملات وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر فورمز کے سامنے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوے تمام تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر ٹارگٹڈ ایکشن کو واپس نہ لیا گیا تو پیپلز پارٹی کو بھی سخت ایکشن لینے پر مجبورہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔