Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

ڈی جی سپورٹس بورڈ کی برطرفی)وزیر اعظم سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)شعیب کھوسو کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سماعت کے آغاز میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں ہٹایا گیا، عہدے سے ایسے ہٹایا جائے گا تو کوئی بھی آزادانہ کام نہیں کرے گا۔وکیل نے کہا کہ ایک جونیئر افسر شاہد اسلام کو پی ایس بی کا ڈی جی لگا دیا گیا ہے، شاہد اسلام نے وفاقی سیکرٹری کی ہدایت پر متعدد افسران کا وزارت ٹرانسفر کیا، سیکرٹری آئی پی سی کے غیر قانونی احکامات کے خلاف ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں معاملہ لے جانے پر سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نالاں تھے، شعیب کھوسہ کو بھی غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ آرڈیننس 1962 میں تعیناتی کا طریقہ کار واضح ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم دیتے ہیں۔بعدازاں جسٹس بابر ستار نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
میونخ( سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5اور 6-3سے شکست دے چیمپئن شپ جیت لی۔جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔اس کامیابی کے بعد جرمن ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز؛ انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ طلب
کراچی( سپورٹس ڈیسک )وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو ان فٹ اعظم خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے قبل اعظم خان انجرڈ ہوکر مکمل سیریز سے باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ حسیب اللہ کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔حسیب اللہ نے راولپنڈی میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلئے سلیکشن کی خاطر دستیاب ہوں گے۔

بیٹ کیوں توڑا:ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے
چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک ) ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے۔رنکو سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔رنکو سنگھ نے کہا کہ کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29 مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا، کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی، اس میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا، کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہوں، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا، اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی
لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بناسکی۔ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اسکور 220 کے قریب ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان زبردست کھیلے، باقی بیٹرز کو اس طرح کی کنڈیشنز اور پچز پر بہتر اسٹرائیک ریٹ رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نسبتا کمزور نیوزی لینڈ نے فل اسٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (بروز منگل )نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو میزبان پاکستان کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113 رنز اور دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ون ڈیمیچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا،تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں اور ڈے اینڈنائٹ ہوگے، یہ میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28 اپریل،تیسرا 30 اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن نے اپنے میچز جیت لئے
لندن( سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ آرسنل نے وولور ہیمپٹن کو شکست دی،ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کو مات دی،آسٹن ولا نے بورن مائوتھ کو پچھاڑا،کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو ہرا دیا اور لیورپول نے فلہم کو شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم کے لینڈرو ٹروسارڈ اور مارٹن اوڈیگارڈنے ایک ایک گول کر کے وولور ہیمپٹن کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔گڈیسن پارک لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ ایورٹن کی طرف سے ادریسہ گوئے اور ڈوائٹ میک نیل نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ ولا پارک برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیاجس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بورن مائوتھ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ آسٹن ولا کی طرف سے مورگن راجرزنے 45ویں، موسی ڈیبی نے 57 ویں اور لیون بیلی78 ویں منٹ پر ایک ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔بورن مائوتھ کی طرف سے واحد گول 31 ویں منٹ پر ڈومینک سولانکینے سکور کیا۔سیلہرسٹ پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے پچھاڑ دیا۔کرسٹل پیلس کے جین فلپ میٹیٹا نے دوجبکہ مائیکل اولیس، ایبریچی ایز،ایمرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی طرف سے مائیکل انتونیو اور ڈین ہینڈرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔کریون کاٹیج لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں لیورپول اور فلہم کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔لیورپول کی طرف سے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ،ڈیوگو جوٹا اور ریان گریونبرچ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ فلہم کی طرف سے واحد گول ٹموتھی کاسٹگن نے سکور کیا

آئی پی ایل: امپائر سے بحث کرنے پر سٹار بلے باز کوہلی پر جرمانہ عائد

ممبئی(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں روائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنا مہنگا پڑگیا۔ روائل چیلنجرز بنگلورو کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔میچ ریفری کے مطابق کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔ دراصل یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے یہ قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی۔

محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان(سلیکٹرز کی مشاورت )

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔واضح رہے کہ بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند

پاکستان اور بھارت میں دو طرفہ سیریز کی بحالی میں انگلینڈ متوقع نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے ، بھارتی حکومت نے تاحال پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی اجازت نہیں دی:ذرائع

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز پاکستان اور بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دو طرفہ سیریز کی بحالی میں انگلینڈ متوقع نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے تاحال پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی اجازت نہیں دی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر راضی ہونے کی صورت میں لارڈز کا گرانڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔چیف ایگزیکٹو وارکشائر اسٹیورٹ کین کا کہنا ہے کہ ہم پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے پروپوزل کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سیریز پورے ریجن اور ویسٹ مڈلینڈز میں رہنے والے بہت سارے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے لیے شاندار ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر تشدد کیا گیا، عمر ایوب

اسلام آباد(سب نیوز ) سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، گجرات میں دھاندلی بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے مطالبہ کیا کہ ہمارے دو ممبران کی رکنیت کو معطل کیا گیا جس پر نظر ثانی کی ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور پولیس و آر اوز نے قانونی اجازت کے باوجود بھی ہمارے امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے زبردستی روکا۔عمر ایوب نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جناب اسپیکر ایوان کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے آئین اور الیکشن قوانین کا تحفظ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ حکومتوں کا آنا جانا رہتا ہے یہ آپ اور میں دیکھ چکے ہیں، آج جو لوگ ادھر (اپوزیشن میں بیٹھے ہیں) وہ چار ماہ بعد حکومت میں آسکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن قوانین سے متعلق شکایت الیکشن کمیشن کو درج کروائیں یہاں کچھ نہیں ہوسکتا۔ عمر ایوب کی گفتگو کے دوران اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر برہم ہوئے اور کہا کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں اس کے لیے اپوزیشن کے اراکین ہی کافی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔