Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

لاہور (سب نیوز )پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید بتایا کہ ون کے وی سسٹم سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جا سکے گی جبکہ بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔ دوسری جناب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پلاسٹک بیگز پر پابند عائد کرتے ہوئے کہا کہ جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگز پابندی سے اسموگ کا خاتمہ ہوگا۔

موسمیاتی تبدیلیو ں کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں ، ہم الیکٹرک بسیں لارہے ہیں، دھویں کی پڑتال کا بھی جدید نظام لارہے ہیں، بین الاقوامی ماڈلز کو بھی دیکھا جارہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھارتی ماڈل غیر موثر جبکہ ہمارے لیے چینی ماڈل کیس اسٹڈی ہے، پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔