Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستوں پر حلف کا حکم؛ کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم؛ کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نےعدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلیٰ اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔