Friday, March 14, 2025
ہوماسلام آبادموٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی کے قریب 121 کلو منشیات برآمد کی گئی ،منشیات میں 87 کلو چرس اور 34 کلو افیون شامل ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا ،جس پر ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پہ عمل میں لائی گئی ۔منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات اے این ایف پشاور کے حوالے کردی گئی۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔