Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے ناروال میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن نے ناروال میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔54 ناروال میں پولنگ سٹیشن کے قریب میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی۔

ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناروال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔