Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستانبیلٹ باکس ووٹوں سے پہلے ہی بھرے جاچکے تھے ، ثمیرہ الٰہی کا دعویٰ

بیلٹ باکس ووٹوں سے پہلے ہی بھرے جاچکے تھے ، ثمیرہ الٰہی کا دعویٰ

گجرات (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہی نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جاچکے ہیں۔

ثمیرہ الہی نے پی پی 32گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی ہے۔ثمیرہ الہی نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسی الہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔